غزہ کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان،ادویات بھی ختم

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان،ادویات بھی ختم،ڈاکٹرز مریضوں کو بے ہوش کئے بغیر  ہسپتالوں کے صحن میں آپریشن کرنے پرمجبور ہیں۔غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں  رہائشی عمارتوں پر تازہ حملوں میں عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول کو بھی نقصان پہنچا اور اسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینی شہیدکردیے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Back to top button