فلسطین کی حمایت کرنے پر فرانسیسی حکومت اپنے فٹبالر کے پیچھے پڑگئی

فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر کریم بینز یماکیخلاف محاذ کھول دیا۔فرانسیسی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ کریم بینزیما کاتعلق اخوان المسلمون سے ہے۔

ایک اور فرانیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اورایوارڈ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الجزائری نسل سے تعلق رکھنے ووالے عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کریم بینز یما نےاسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا تھا

کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بارپھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Back to top button