ورلڈ کپ،کوہلی کی سنچری،بنگلہ دیش کوہراکربھارت نے چوتھا میچ جیت لیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 7وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔بھارت نے بنگلہ دیشن کا 257رنزکا ہدف 42ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کرلیا۔ویرات کوہلی 103رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔شبھمن گل 53اور روہت شرما نے 48رنز کی اننگز کھیلی۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے ۔لٹن داس 66رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو  نے کی، ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراؤڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔

بنگلا دیش کی جانب سے  اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر تنزید حسن اور لٹن داس نے کیا  ، بنگلادیشی اوپنرز نے 14 اوورز اور 4 گیندوں کے دوران 93 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی  لیکن پھر تنزید حسن 43 گیندوں پر 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بعد ازاں اوپنر لٹن داس 66 ، کپتان نجم الحسن شانتو 8 اور مہیدی حسن میراز صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ توحید نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 38 اور محمود اللہ نے رنز کی اننگز کھیلی، ناسم احمد نے 14 رنز بنائے، یوں بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Back to top button