برطانیہ میں مریضوں کی رپورٹس اب چیٹ جی پی ٹی تیار کرے گا؟

برطانوی ادارہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے قلبی امراض کے ماہرین مریضوں کی رپورٹیں لکھنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی پروگرام کا استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
ڈیلی میل کے مطابق این ایچ ایس کے ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ہم زیادہ سے زیادہ مریضوں پر توجہ مرکوز رکھ سکیں گے۔
شیفیلڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے کارڈیئک ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر سمیر الابید کا کہنا تھا کہ AI پروگرام کو ہارٹ اسکین پر نوٹس لینے اور اس کی وضاحت کرنے کی تربیت دی جا سکتی ہے جبکہ چیٹ جی پی ٹی کو پہلے سے ہی کچھ آپریشنز کی انجام دہی کیلئے طلباء اور عملہ استعمال کر رہے ہیں۔
