دوبارہ ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے دوبارہ ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے، اور وہ بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے حلقے سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔

ذرائع نےبتایا کہ دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔

ذرائع کا کہنا تھا چوہدری سرورعمرے کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔

صبا قمر کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘کا عمران سے کیا تعلق ہے؟

جس میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نےکچھ وقت مانگا تھا۔

Back to top button