مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرینیں نجی کمپنیوں کو دینے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بِڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ جو ٹرینیں آؤٹ سورس کی جارہی ہیں وہ پاکستان ریلوے کو سالانہ 12 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کما کر دیتی ہیں، اس کے باوجود ان ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے۔
جن ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ ہوگی، ان میں شالیمار، کراچی ایکسپریس ، بولان ایکسپریس ، تھل ایکسپریس ، سرسید ایکسپریس، موسی پاک ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، کوہاٹ ایکسپریس، میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر، جنڈ پیسنجر، شاہین پسنجر، اٹک اور چمن شامل ہیں۔