وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وفاق سے محاذ آرائی سے گریز کریں : گورنر خیبرپختونخوا

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کےلیے فوج اور پولیس نے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، کیوں کہ صوبے کے امن اور ترقی کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ امن معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم بعض امور پر مسائل اب بھی موجود ہیں۔
