خیبرپختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دی جائیں : وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان بھی خیبرپختونخوا کی طرح دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہے، حکومت خیبرپختونخوا اگر بلٹ پروف گاڑیاں استعمال نہیں کرنا چاہتی تو وہ بلوچستان کے حوالے کی جائیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست کی کہ بلٹ پروف گاڑیوں کو بلوچستان منتقل کیا جائے تاکہ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مدد مل سکے۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ صوبے میں عوامی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کےلیے مزید حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
