چین، روس، ایران نےبھی افغانستان سےدہشتگردی کی تصدیق کردی

پاکستان، چین،روس اورایران کےوزرائے خارجہ نےافغان طالبان کے ٹی ٹی پی سمیت کسی بھی دہشت گرد گروپ کوپناہ نہیں دینےکے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے افغانستان سےدہشت گردی کی تصدیق کردی۔

چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)، مجید بریگیڈ، اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)سمیت متعدد دہشت گرد گروپ افغانستان سےکام کررہےہیں اورپڑوسی ممالک کےلیےخطرےکاباعث ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا چارفریقی اجلاس ہوا۔چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروپس داعش، القاعدہ، مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم)، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جیش العدل، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)اور مجید بریگیڈ افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں اور علاقائی و عالمی سلامتی کےلیےبدستور سنگین خطرہ ہیں۔

چاروں ممالک نے ان گروپوں کی جانب سے پڑوسی اوردوسرے کسی ملک پر کی گئی دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کثیرالجہتی سطحوں پر انسداد دہشت گردی پرتعاون کو مضبوطب نانے پر زور دیا۔

مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان حکومت اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کریں۔

دہشت گردی کی علامات اور بنیادی وجوہات دونوں کو حل کرنے اور دہشت گردی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے جامع اقدامات کرنے میں افغانستان ک

ایران نے گیس پائپ لائن منصوبےمیں مزید توسیع سےصاف انکار کردیا

چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر علاقائی ممالک بالخصوص پاکستان اور ایران کی تعریف کی۔

Back to top button