بحرالکاہل میں چین کا آبدوز سےکامیاب میزائل تجربہ

 

 

 

چین نے بحرالکاہل میں آبدوز سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

چینی حکام کےمطابق یہ تجربہ معمول کے فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا اور اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق انجام دیا گیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کےمطابق تجربے میں ایک ڈمی وارہیڈ سے لیس سٹریٹجک میزائل استعمال کیاگیا، جو بحرالکاہل میں پہلے سے مقررہ ہدف پر کامیابی سے جا گرا۔

چینی حکام کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد فوجی صلاحیتوں اور دفاعی نظام کا جائزہ لینا تھا جب کہ اس کا ہدف کسی مخصوص ملک یا خطے کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔

چینی میڈیا کےمطابق میزائل تجربے سے قبل چین نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان کو پیشگی اطلاع بھی دی تھی تاکہ خطے میں فضائی اور بحری سرگرمیوں کے حوالے سے ضروری احتیاطی اقدامات کیے جا سکیں۔

 

Back to top button