لوئر دیر میں دہشت گردوں سے جھڑپ، 3 پولیس اہلکار شہید، 15 زخمی

 

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے حیدرے کنڈو ٹاپ میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار شہید جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں نے پولیس کی تین گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کردیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ارکانِ پارلیمنٹ کے اہلِ خانہ کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل شرمناک : احسن اقبال

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکا بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

Back to top button