ایران-امریکا کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 0.4 فیصد اضافے سے 85.28 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق آبنائے ہرمز میں حملوں کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد رواں ہفتے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات محدود رہیں تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے،اس لیے اس خطے میں پیدا ہونےوالی کسی بھی کشیدگی کے عالمی توانائی کی منڈی،ایندھن کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایران کا اردن اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے،اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
