مولانا فضل الرحمان کے بیان کو بھارت بطور پروپیگنڈا استعمال کررہا ہے :گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمٰن کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے بیان کو بھارتی میڈیا بطور پراپیگنڈا استعمال کررہا ہے۔ شہداء پر سیاست نہیں کی جاتی بلکہ انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دشمن کے بیانیے کو تقویت پہنچانے والا مواد اپنے ہی ملک سے فراہم کیاجائے، شہداء اس قوم کا فخر،آزادی کی ضمانت اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کا سربلند ہونا افواجِ پاکستان،ایف سی،پولیس اور قوم کے سپوتوں کے لہو کا قرض ہے،دہشت گردی کےخلاف زیادہ قربانیاں دینے والا صوبہ خیبرپختونخوا ہے،خیبرپختونخوا اپنے ہر شہید، ان کے اہلِ خانہ اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھاکہ شہداء پر سیاست نہیں کی جاتی بلکہ انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے،شہداء کے خون کی حرمت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز قصور میں ایک کانفرنس سے خطاب میں عسکری حلقوں پر سیاست میں مداخلت کا الزام عائد کرتےہوئے شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو متنازع خطاب پر 28 جولائی کو طلب کرلیا۔مولانا فضل الرحمان کے خلاف متنازع خطاب پر اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف نقص امن کا الزام عائد کیا گیا۔
ایران-امریکا کشیدگی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو طلب کرلیا،عدالت نے پولیس کو بھی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
