آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی: مشیر سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ایران سے الگ نہیں کرسکتی۔
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز ایک بار پھر تنازع کا مرکز بن گئی ہے۔ ایرانی قیادت نے اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی کاکہنا تھاکہ آبنائے ہرمز ایران کی خودمختاری کا حصہ ہے اور یہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جرأت مندانہ اور دانشمندانہ قیادت میں ایران کے دائرۂ اختیار میں آئی ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت کو 40 روزہ جنگ کی ایک اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہاکہ ایران اپنے قومی مفادات اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نے امریکا کو خبردار کیا ہےکہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہےگی جب تک امریکا ایران کے قانونی نظام حکمرانی کو تسلیم نہیں کرلیتا۔
ایران کا اردن اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ
ایرانی میڈیا کےمطابق ترجمان ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس سٹریٹجک آبی گزرگاہ پر ایرانی قیادت میں فریم ورک قبول کرنا ہوگا۔
