ایرانی انفراسٹرکچر پر حملہ ہوا تو پورے خطے کا انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے: ایران

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایاگیا تو خطے میں جو بھی انفراسٹرکچر باقی ہے اسے تباہ کردیا جائے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کےمطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی قانون شکنی اور عدم استحکام کو جاری رکھےہوئے ہے،آبنائے ہرمز ایران کےلیے سرخ لکیر ہے،امریکا کو اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنےدیں گے۔
ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ اگر امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کیاگیا اور ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایاگیا تو ایران کے ضبط و تحمل کے باعث خطےکا جو انفراسٹرکچر اب تک محفوظ رہا ہےایسے آہنی وار سے کچل دیا جائےکہ اس کا کوئی نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔
آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی: مشیر سپریم لیڈر
ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھاکہ دشمن یہ جان لےکہ ہمارےلیے فیصلہ کن کارروائی کا لمحہ ضبط کا نہیں ہوتا۔ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جو ردعمل آئےگا وہ برابری کا نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہوگا،یہ حملے پہلے سے زیادہ شدید،زیادہ وسیع اور زیادہ تباہ کن ہوں گے۔
