صارفین کی جانب سے سیلولر کمپنی جاز لٹیرا قرار

سیلولر کمپنی جاز کی ناجائز کٹوتیوں کے ستائے ہوئے صارفین نے ٹویٹر پر اس کے خلاف ہیش ٹیگ ‘لوٹ رہا ہے جاز، چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ سیلولر کمپنیوں میں مقابلے اور مسابقت کی فضا پیدا ہونے سے کالز اور مختلف پیکجز کے ریٹس میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے لیکن بعض کمپنیز کی جانب سے چپ چاپ ٹیکس کٹوتیاں صارفین کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں جن کے خلاف سوشل میڈیا پر کھل کر غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی سیلولر کمپنی ہونے کی دعویدار جاز کی جانب سے من مانے ریٹس اور ٹیکس کٹوتیوں کی وجہ سے ہیش ٹیگ لوٹ رہا ہے جاز ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ اکثر صارفین یہ شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے علم میں لائے بغیر جاز کی اجانب سے پیسے کاٹنا شروع کر دیئے گئے ہیں، ہیلپ لائن پر کال کریں تو دو دو گھنٹے تک کوئی نمائندہ شکایت سننے کے لئے کال نہیں اٹھاتا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کہنے کو تو فورجی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن انکا نیٹ فورجی کیا ٹو جی بھی نہیں چلتا، آئے روز خود سے میسج کر کے صارفین کے مختلف پیکجز ایکٹو کئے جاتے ہیں اور صارفین کے علم میں لائے بغیر پیسے کاٹنا شروع کر دیئے جاتے ہیں۔

صارفین کے مطابق جتنا بھی بیلنس ہو سب ختم ہوجاتا ہے اور صارف کو پتہ بھی نہیں ہوتا، جبکہ ہیلپ لائن پر کال گھنٹوں موصول نہیں ہوتی، اگر کوئی غلطی سے مل جائے تو بجائے غلطی تسلیم کرنے کے صارف کو ایسا جواب دیا جاتا ہے کہ صارف سر پیٹتا رہ جاتا ہے، پی ٹی اے کو شکایات کی جائیں تو بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا، جاز کی ناجائز حرکتوں سے صارفین اتنا تنگ آ چکے ہیں کہ اب وہ پھٹ پڑے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص ٹوئٹر پر صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ #لوٹ رہا ہے جاز میں نے اپنی اور اپنے فرینڈز کے ساتھ روزانہ کی لوٹ مار پر آواز بلند کرنے کیلئے رکھا اور ہر سوشل میڈیا صارف نے بھرپور حصہ لیا جو ان کا نشانہ بنا ہے، مبارکباد آپ دوستوں کو کہ آپ نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی جو دوست کل وقت نا ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکے۔

پی ایس ایل 7: دفاعی چیمپیئن سلطانزکے ہاتھوں کنگز کو شکست

ایک صارف نے جاز کو ڈاکو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مئی 2021 میں سیلولر کمپنیز کو پی ٹی اے کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں CMOs کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ کسی بھی آفر کی ایکٹیویشن سے پہلے کسٹمرز کی اجازت حاصل کریں اور اس حوالے سے تین ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروائیں۔

ایک صارف عثمان صادق کا کہنا تھا کہ جاز نیٹ ورک والوں کو یہ دیکھ کر تھوڑی بہت شرم کرنی چاہئے اور اپنی سروس بہتر کرنی چاہئے ہے، کل رات سے جاز ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جاز کی سروس تو بے کار ہے ساتھ میں جاز کیش ایپ کا بھی ستیاناس کر دیا ہے انھوں نے۔ ایزی لوڈ کرنے پے ٹیکس، کال کرنے پے ٹیکس، ہیلپ لائن کال کرنے کے پیسے، مطلب کے ان کو اپنا مسئلئہ بھی بتانا ہو تو اس کے لیے پہلے پیسے دینے پڑیں گے، بہت ہی کوئی غریب اور گھٹیا کمپنی ہے جاز۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں پچھلے تین ماہ سے جاز آفس کے چکر لگا رہا ہوں لیکن ہر بار ایک نیا لولی پوپ دے کر بھیج دیتے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ ثبوت جو میرے پاس محفوظ ہے آج تک اس پر کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔کئی بار کہا گیا کہ آپکا 2 دن میں مسئلہ حل ہو جائے گا آج 8ماہ ہونے کو ہیں، سب بکواس ہے یہ کمپنی، تاہم جاز کی جانب سے صارفین کو کسی قسم کا کوئی رسپانس بروقت نہیں دیا جاتا اور صارفین کے پیسے مسلسل کاٹے جا رہے ہیں۔

Back to top button