بھارتی جنگی جارحیت کے جواب کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ

پاکستان  کے بھرپور جواب کےبعد بھارت اور پاکستان  کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےادھم پور،آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کےبجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کےعلاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نےبھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کردیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپوکوتباہ کر ڈالا۔

پاک فضائیہ کی جانب سےبھارت کو سب سےبڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کرکےدیا گیا۔

پاکستانی فضائیہ کےجے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے ہائپر سونک میزائل سےایس 400 کا ائیر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سےپہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اوراپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں پھیلائی گئیں کہ بھارت نے پاکستان کے کئی ایف 16 طیارےتباہ کر دیےہیں اورکراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے ہیں۔

اگلے مرحلے کے لیے بھی تیار ہیں ، مزید جنگ چھڑی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، وزیر دفاع

 

اب بھارت کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کےلیےتیز رفتارمیزائل کا استعمال کیا۔

بھارتی فوج نےاعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملےکونقصان پہنچا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنےکا مطالبہ کیا جس پر پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کیا کہ اگر بھارت معاملے کو یہیں پر روکتا ہے توہم بھی کارروائی روکنے کے لیے تیار ہیں تاہم اگربھارت نہ رکا تو اس سے بھی زیادہ بھرپور اور بڑا جواب دیا جائے گا۔

اب اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

Back to top button