کرونا نے مزید 26 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں عالمی وبا کرونا سے مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1983 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 47780 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1983 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 26 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد رہی۔
پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29976 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 98 ہزار 676 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2782 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔
