جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 276 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو ایک اننگز اور 276 رنز سے ہرا دیا۔
پروٹیز ٹیم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کیویز نے پہلی اننگز میں ہنری نکولس کے 105 اور ٹام بلنڈل کے 96 رنز کی بدولت 482 رنز بناکر 387 رنز کی برتری سمیٹی تھی۔
جیمز فالکنر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے
جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اور 111 رنز ہی بنا سکی، ٹم ساؤتھی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ میٹ ہنری اور نیل ویگنر کے حصے میں دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو اننگز اور 276 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ میٹ ہنری کو شاندار بولنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
