پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ

وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جب کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھاکر 5 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں67 روپےکی بڑی کمی کردی
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی کم ہونے سے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
