ایران-امریکا مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا : قطر

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا نے آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جب کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں ’مثبت پیشرفت‘ کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ دونوں فریقوں نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ادھر امریکی سفارت کاروں کا کہنا ہےکہ مذاکرات میں سنجیدگی نظر آرہی ہے،تاہم ایران نے دفاعی صلاحیتوں،میزائل اور ڈرون پروگرام کو ایک بار پھر ناقابلِ مذاکرات قراردیتے ہوئے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کےمطابق بدھ کو دوحہ میں قطری اور پاکستانی ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مذاکرات لیک لوسرن سمٹ کے نتائج کی بنیاد پر آگے بڑھائے گئے جب کہ تمام فریقوں نے اتفاق کیا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کی تقریبات مکمل ہونے کے فوراً بعد مذاکرات کا اگلا دور جلد از جلد منعقد کیاجائے گا۔
ایران۔امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار، امن ڈیل خطرے میں
دوسری جانب ایرانی میڈیا کےمطابق سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق مرکزی تقریبات 7 جولائی کو قم میں منعقد ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق صبح 5 بجے مقامی وقت کےمطابق نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
