ایران کا میزائل اور ڈرون پروگرام پر مذاکرات سے انکار

 

 

 

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، میزائل پروگرام اور ڈرون ٹیکنالوجی قومی سلامتی سے متعلق بنیادی معاملات ہیں،جن پر امریکا سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی،میزائل اور ڈرون صلاحیتیں قومی سلامتی کی ریڈلائنز ہیں اور ان پر کسی بھی مرحلے پر بات چیت یا سمجھوتہ ممکن نہیں۔

وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہاکہ ایران نہ صرف اپنے موجودہ دفاعی نظام کو برقرار رکھےگا بلکہ مستقبل میں اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کا عمل بھی جاری رکھےگا۔ایران کی دفاعی طاقت ملک کی خود مختاری اور سلامتی کی ضمانت ہے،اس لیے اس معاملے کو کسی بھی بین الاقوامی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان مختلف تکنیکی اور سفارتی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔تاہم ایرانی حکام مسلسل اس بات پر زور دےرہے ہیں کہ مذاکرات کا دائرہ کار صرف طے شدہ موضوعات تک محدود رہے گا اور دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایران۔امریکہ مذاکرات تعطل کا شکار، امن ڈیل خطرے میں

سیاسی مبصرین کےمطابق ایران کا یہ مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم دفاعی اور عسکری معاملات بدستور تہران کےلیے ناقابلِ مذاکرات حیثیت رکھتے ہیں۔

 

Back to top button