کورونا وائرس نے مزید 4 افراد کی جان لے لی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید 4 افراد کی جان لے لی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے اعدوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس میں مبتلا 4 افراد انتقال کرگئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 19 ہزار591 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
اسحاق ڈار نے ARY سے دو کروڑ جرمانہ جیت کر عطیہ کردیا
قومی ادارہ برائے صحت کے اعدوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت کووڈ میں مبتلا 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
