پاکستان کی ڈئمنڈ جوبلی پر شوبز شخصیات کےعوام کے نام پیغامات

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ(ڈیمنڈ جوبلی کے موقع پر) سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی پاکستان کے عوام کیلئےخصوصی پیغام جاری کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری قوم کے نام پیغامات میں عوام کو جشن آزادی کی مبارکبار دی گئی ہیں، اداکار عدنان صدیقی نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کہ کہ ہمارا عظیم ملک ہر میدان میں ترقی کرے، ہم اپنے ملک کے بانیان کی اقدار کو برقرار رکھیں، آمین۔

اسی طرح اداکار فیصل قریشی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے صارفین کو مبارکباد دی۔

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے یوم آزادی کے موقع پر امریکا میں کنسرٹ کا اہتمام کیا، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی کنسرٹ کی ویڈیو میں شرکا کی بڑی تعداد ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے نظر آئی۔
انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آج کل اور بار بار، پاکستان زندہ باد۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ صرف اور صرف باتیں نہیں پاکستان کے لیے کام بھی کریں۔انہوں نے کہا خود کو درست کریں تو پاکستان بھی ٹھیک ہوجائے گا، پاکستان زندہ باد۔

اداکارہ مایا علی نے بھی جشن آزادی کی مناسبت سے سبز اور سفید لباس میں تصاویر شیئر کیں، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ آئیے اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم اپنے ملک اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے، آئیے اپنے پاس موجود ہر چیز کی تعریف کریں اور آزادی کے عظیم معجزے کا جشن منائیں، ہم آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے۔

مشہور اداکارہ ایمن خان نے سبز لباس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جشن آزادی کی مبارکباد دی، ان کی بہن اداکارہ منال خال کے شوہر احسن محسن اکرام نے بھی 14 اگست کا جشن مناتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی۔

معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ’زندہ باد پاکستان‘ کا نعرہ درج کیا۔

اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے ایک شاپنگ مال میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کی میزبانی کی، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمارے پیارے وطن کو خوش و خرم اور سلامت رکھے۔

پاکستانی اداکارہ مشعل خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن آزادی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ درج کیا،ان کا کہنا تھا یہ مٹی جو ہمیں اتنی پیاری ہے اسے آج سے 75 سال پہلے پاکستان کا نام دیا گیا، آئیے آج کے دن ہم اپنے ان تمام اجداد کے لیے دعا کریں جنہوں نے اس سرزمین کو پاکستان کا نام دینے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔

یوتھیوں نے خانہ خدا میں بدتہذیبی کی نئی تاریخ رقم کردی

انہوں نے لکھا کہآئیے ہر روز بہتر سے بہتر پاکستانی بننے کی کوشش کریں، یاد رکھیں کہ اس سرزمین کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں، اس لیے آئیں ہم اسے وہ احترام دینے کی کوشش کریں جس کا یہ مستحق ہے، مجھے امید ہے کہ بحیثیت قوم ہم لڑائی کم اور پیار زیادہ کر سکتے ہیں، نفرت کم اور ایک دوسرے کا زیادہ تحفظ کر سکتے ہیں، جشن آزادی مبارک ہمیشہ ہمیشہ، پاکستان زندہ باد۔

اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین، مائرہ خان اور کومل اقبال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر قومی پرچم کی تصاویر شیئر کیں اور دعائیہ کلمات درج کیے۔

Back to top button