کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی۔
پاکستان کی ڈیمنڈ جوبلی کے موقع پرایک پیغام میں انکا کہنا تھا یوم آزادی پرہرادارے اورطبقے کوعہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔
انہوں نے کہا سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں، ان سے ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے جو ذاتی فائدے کیلئے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔
جنرل باجوہ کے ڈاکٹرائن میں سب سے بڑی خرابی کیا تھی؟
چوہدری شجاعت حسین نے کہا بدقسمتی سےکچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے، 14 اگست تقاضا کرتا ہے ہم اپنی انا، تکبر اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو اہمیت دیں۔
