قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کوستارہ امتیازدینے کااعلان
پاکستان کی ڈیمنڈ جوبلی کے موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیازایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی فہرست میں بابراعظم اور بسمہ معروف کے علاوہ جنہیں سول ایوارڈ دیا جائے گا ان میں کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جیولین تھرو ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر نوح بٹ بھی شامل ہیں، جنہیں پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کیرئیر کیلئے رواں سال شاندار رہا، انہوں نے ٹیسٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز کا انبار لگایا۔ ورلڈکپ سپر لیگ میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ انہوں نے 15 میچوں میں 6 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 1083 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے زیادہ ہے اور اوسط 83 سے اوپر ہے۔
زلفی بخاری عمران اور بشریٰ کا جھوٹا دفاع کرتے پکڑے گئے
خیال رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے، یہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو ملک کی سلامتی، عالمی امن، ملکی ثقافت کے فروغ اورعوامی زندگی کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈز 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔
