مصر:گرجاگھر میں آتشزدگی،41افراد ہلاک، درجنوں زخمی
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریبی شہرایک گرجا گھرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جبکہ بھگدڑ مچنے سے درجنوں زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں مصرکی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اتوار کو قاہرہ کےگیزہ شہرمیں قبطی مسیحیوں کے ایک گرجا گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک اور 55 کے قریب زخمی ہوئے ہیں،فائر سروسز کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ عبادت کے دوران پیش آیا جس کی وجہ جنیٹر کا پھٹنا بتایا جا رہا ہے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت گرجا گھر میں پانچ ہزار افراد موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔
اسلام قبول کرنے والے مشہور کورین گلوکار کی پاکستان آمد
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیادہ تر اموات بھگدڑ مچنے کے سبب ہوئیں.
رپورٹس کے مطابق صدرعبدالفتاح السیسی نے قبطی مسیحیوں کے پوپ تاوادروس دوئم کو فون کرکے ان سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سیسی نے کہا انہوں نے تمام ریاستی مشینری کو حکم دیا ہے کہ وہ ریلیف کے کاموں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
