وزیر اعظم کےمیثاق معیشت کےخیال کو احمقانہ قراردیدیا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے میثاق معیشت کو احمقانہ خیال قراردیدیا۔

سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر سکتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے کنوینشن سنٹر میں 75 یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کو اس وقت گرینڈ ڈئیلاگ کی ضرورت ہے جوہری قوت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں بن سکتے؟

امریکی CIA کا جاسوس ڈاکٹر 10 برس سے پاکستانی قید میں

شہباز شریف نے کہا تھا اس کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا، ملک کو معاشی قوت بنانے کا عہد کیا ہے اس لیے آئیں کشکول توڑنے کے لیے ہم سب ایک ہو جائیں۔

Back to top button