کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک باد دی : شیخ وقاص اکرم

 

 

 

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

کورکمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سےملاقات،امن وامان پرتبادلہ خیال

رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی پر عمران خان سے گائیڈ لائنز لوں گا۔رہنمائی لینے کے بعد امن و امان سے متعلق پالیسی پر بات ہوگی۔

 

 

Back to top button