18 ویں ترمیم پر نظرثانی ہونی چاہیے : وفاقی وزیر رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم نے گورننس کے حوالے سے کئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں اور اس پر نظرثانی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ اگلے بلدیاتی انتخابات سے قبل این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی جائے گی کیوں کہ موجودہ دور میں اس ایوارڈ میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے گورننس کے مسائل آئے ہیں، اس پر نظر ثانی ہونی چاہیے، 18 ویں ترمیم کو تبدیل کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ نے حتمی طور پر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک باد دی : شیخ وقاص اکرم
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں ہماری مدد کرے، افغانستان کو حالیہ جنگ میں بھارت کی عبرت ناک شکست سے بھی سبق لینا چاہیے، ہم افغانستان کو بھارت کی کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے۔
