ہیروکےکردارپرتنقید سے فرق نہیں پڑتا،ہمایوں سعید

فلمساز ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو کے کردار کیلئے کی گئی ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا۔

ہمایوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ پر انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ برسوں سے مرکزی کردار یعنی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ادکارہمایوں سعید نے  کہا کہ ’سالوں سے ہیرو آرہا ہوں اور آیا ہی چلا جارہا ہوں، مگر مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہر کردار کے لیے فنکاروں کو ان کی صلاحیت اور کردار کی ضرورت کے مطابق منتخب کرتے ہیں ان کی فلموں میں فہد مصطفیٰ بھی ہوتے ہیں، حمزہ علی عباسی بھی ہوتے ہیں۔ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور منفی تبصروں کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے۔

Back to top button