عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی  ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 92 ڈالر اورڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایران امریکا معاہدے کی خبروں کے بعد ایشیائی بازاروں میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جاپانی کے نکئی انڈیکس میں 2.67 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی پہلے کاروباری سیشن میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

Back to top button