گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے پرجنید اکبرگرفتار

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے پرگرفتار کرلیا گیا۔
اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ کو بھی جنید اکبر کے ساتھ گرفتار کیا گیا، ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی رہنماوں کو ضلع غذر بدر کردیا گیا ، پی ٹی آئی رہنماوں کو ضلع غذر سے ضلع گلگت واپس بھج دیا گیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابل مذمت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کا نقصان ہوگا، الیکشن مہم سے روکنا انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا، جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو ہینزل کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔
