وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی کے قریب پہنچ گیا

ڈی چوک اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کےلیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنےوالا قافلہ راولپنڈی تک پہنچ گیا۔

ٹیکسلا کے علاقے ٹھٹہ خلیل کے مقام پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی جاری ہے۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ اور شیل اٹھاکر واپس پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدید مزاحمت کےبعد پی ٹی آئی مظاہرین نے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی کےمقام پر رکاوٹوں کو عبور کرلیا۔

پی ٹی آئی قافلے کے 8 سو کارکن پنڈی کی حدود میں داخل ہوگئے۔مرکزی قافلہ پھتر گڑھ کٹی پہاڑی مقام پر رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کلیئر کرنے میں مصروف ہےجس کے پیچھے پیدل شرکاء پیش قدمی کررہے ہیں۔ 26 نمبر چنگی پر کارکنوں نےایک کرین اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔

 

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی باوجود پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

Back to top button