ایران کے ساتھ معاہدے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

 

 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ابھی چند دن لگ سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ قطر میں ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ابتدائی دستاویز کی زبان اور نکات پر دونوں فریقین کےدرمیان مسلسل بات چیت ہورہی ہے۔

 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن صرف ایسی ڈیل کی جائےگی جو امریکا کے مفادات کےمطابق ہو۔ آبنائے ہرمز ہرصورت کھلی رہنی چاہیے کیوں کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کےلیے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

 

Back to top button