اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو،24گھنٹوں میں 24نئےکیس رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا،24گھنٹوں کے دوران 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیہی علاقوں سے 20 جبکہ شہری علاقوں سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہائی رسک زونز میں 9 سو 34 رہائشی مقامات پر اسپرے جبکہ 2 ہزار 4 سو 18 پوائنٹس پر فوگنگ مکمل کی گئی۔

فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 44 ہزار آٹھ سو 43 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ انسپکشن کے دوران 515 جگہوں پر لاروا بازیٹو جبکہ 3 جگہوں پر نیگیٹو رپورٹ ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

Back to top button