لوئر کرم میں گاڑی پرفائرنگ سےڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی
لوئر کرم میں گاڑی پرفائرنگ سےڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زخمی ڈپٹی کمشنر کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہےتاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔
کرم مسئلے پر علی امین نے ہمیں مشکل جگہ لاکھڑا کیا، انہیں صرف اقتدار چاہیے، ناصر عباس پھٹ پڑے
پولیس کا کہنا ہےکہ لوئر کرم کےعلاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آر پی او کوہاٹ نے تصدیق کی کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرکرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ قافلےکو ہنگو کی تحصیل ٹل سے نکلنا ہےلیکن قافلہ ابھی نہیں نکلا، مشاورت اور صورتحال کا جائزہ لینے کےبعد قافلہ نکلے گا۔
یاد رہےکہ چند روز قبل ہی کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کےتحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو 3 ماہ بعد آج کھولا جانا تھا۔
اس حوالے سےمشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پہلے قافلے میں 75 گاڑیوں کو سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا۔