ڈیرہ بگٹی: پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

بلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم سےحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کےمطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نےگشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکےسےپھٹ گیا۔

 سندھ کےمنصوبے ٹرانسفرنہ ہوئےتوبجٹ پرووٹ نہیں ملےگا،مرادعلی شاہ

 

پولیس نے بتایاکہ دھماکے کےنتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button