ڈیرہ اسماعیل خان، سی پیک روٹ پر ڈاکوؤں نے مسافر بسوں کو لوٹ لیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مغربی روٹ سی پیک یارک انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے مسافر بسوں کو لوٹ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے بسوں میں خواتین کی بالیاں اور دیگر پہنے ہوئے زیورات سمیت مسافروں سے موبائل فونز اور نقدی چھینی لی جبکہ ایک ٹرک ڈرائیور سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئے۔
مغربی روٹ سی پیک یارک انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں کی رات گئے آنے جانے والی مسافر گاڑیوں، ٹرکوں بسوں سمیت دیگر ٹریفک کو روک کر لوٹ لیا۔۔ ڈاکوں کے ہاتھوں لٹنے والے مسافروں نے یارک انٹرچینج پر احتجاج کیا۔
فوج میں احتسابی نظام پر عملدرآمدادارے کےاستحکام کیلئےلازم ہے،آرمی چیف
مسافروں کا کہنا تھا کہ ایک ڈیڑھ گھنٹے سے جاری لوٹ مار کے باوجود تھانہ یارک کی پولیس موبائل نہیں پہنچی۔