3سال میں 39ہزارزائد مسافروں کو آف لوڈکئےجانے کا انکشاف

39ہزارمسافروں کوآف لوڈکئےجانےکاانکشاف،ایف  آئی اےکی 3سال کی کارکردگی منظرعام پرآگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس سکروٹنی کے عمل کے دوران ایف آئی اے نے مختلف ایئرپورٹس سے 39ہزار 786شہریوں کو آف لوڈ کیا، جن میں سے20 ہزار 408 کو ضروری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔

لو پروفائل اور مشکوک ٹریول پلان کی وجہ سے 12,673 لوگوں کو آف لوڈکیا گیا۔ ایف آئی اے نے 3450 لوگوں کو آف لوڈ کیا، جن کے نام اسٹاپ لسٹ میں تھے یا پھر انٹرپول نے ان کے سفر کرنے پر قدغن لگارکھی تھی۔

غلط سفری روٹ ہونے کی وجہ سے 505 لوگوں کو آف لوڈ کیا،اسی طرح جعلی دستاویزات ہونے کی وجہ سے مختلف ایئرورٹس سے 281 لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا۔ کم عمری کی بنیاد پر 258 لوگوں کو آف لوڈ کیاگیا، جبکہ وزٹ ویزے پر نوکری کی تلاش میں جانے والے 24 مسافروں کو بیرون ملک روانگی سے روکا گیا۔

Back to top button