روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکا کے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہو کر 176.24 روپے رہی۔

جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 176.49 روپے تھی، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 239.26، سعودی ریال 46.98، اماراتی درہم 47.98، بحرینی دینار 467.51، عمانی ریال 457.78 اور کویتی دینار 582.85 روپے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 176.95 روپے اور قیمت فروخت 178.15 روپے رہی۔

ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بھی تجاوز کر جانے کا امکان

جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47.15، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.2 اور قیمت فروخت 48.7، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.85 اور قیمت فروخت 241.35 روپے رہی۔

Back to top button