انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت مستحکم
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 105 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 162 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 59 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 10 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
زرمبادلہ کے ذخائر11کروڑ93لاکھ ڈالر کااضافہ
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,709 جبکہ کم ترین سطح 77,987 پوائنٹس رہی ۔