آئی ایم ایف سے پاکستان کو 200 ملین ڈالرز ملنے کا امکان

 

 

 

آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو 200 ملین ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ہونےوالے عالمی مالیاتی اجلاسوں میں کلائمٹ فنانسنگ پر پیشرفت سامنے آ گئی ہے،جس کےبعد عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے عملی اقدامات پر زور بڑھ گیا ہے۔

پاکستان نے اس سلسلے میں کلائمٹ ایکشن کےلیے مالی وسائل اور بجٹ ترجیحات پر اپنا مؤقف پیش کردیا ہےاور ماحولیاتی منصوبوں کےلیے بین الاقوامی مالی معاونت بڑھانے پر مشاورت جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کو متوقع ہےجس میں پاکستان سے متعلق اہم فیصلے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے ادارہ جاتی تعاون مزید تیز کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلے میں قومی بجٹ اور وسائل کی تقسیم میں کلائمٹ پالیسی کو اہم ترجیح دینےکا عندیہ بھی دیاگیا ہے۔

خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

یاد رہے کہ  عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کےلیے ماحولیاتی فنڈنگ پر زور د رہے ہیں۔

 

 

Back to top button