ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا : وزیر اعظم 

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور ثالثی کے عمل میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔جنگ بندی مستقل ہوگی اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی اور سنگ بنیاد تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے کا دورہ کرکے خوشی محسوس ہورہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت اور سکردو میں سیف سٹی منصوبوں کا افتتاح کیا جب کہ خطے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا۔علاوہ ازیں گلگت میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ منصوبہ آئندہ سال کے وسط تک مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالی طور پر کمزور لیکن باصلاحیت طلبہ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیےگئے۔انہوں نے اپنے سیاسی سفر میں کبھی میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ محنتی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلیے یہاں آئے ہیں۔

وزیراعظم نے دانش سکول کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ معیاری تعلیم کے فروغ کےلیے دانش سکولوں کی بنیاد رکھی تھی،جہاں کمزور اور متوسط طبقے کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت، غانچے، استور اور اسکردو میں4 دانش سکول قائم کیے جارہے ہیں،جہاں طلبہ اور طالبات کےلیے علیحدہ کیمپس ہوں گے اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتےہیں اور تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور ثالثی کے عمل میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور کردار ادا کیا۔جنگ بندی مستقل ہوگی اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

معرکہ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا : افواج پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ جس طرح قیام پاکستان کے وقت پوری قوم متحد تھی، آج بھی قوم یکجان اور متحد ہے۔خطے میں امن کےلیے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا جبکہ محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

Back to top button