اسلام آباداور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح سمیت خیبر پختونخوا کےمختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

پاکستان کا بھارت پر بڑا سائبر حملہ، 70 فیصد بجلی گرڈ ناکارہ،متعدد ویب سائٹس ہیک

 

یاد  رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں جن کی شدت 4 سے 6 کے درمیان رہی ہے۔

تاہم گہرائی زیادہ ہونے اور مرکز پاکستان سے دور ہونے کے باعث جانی یا کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Back to top button