پاک بھارت کشیدگی : دونوں ممالک سیاسی حل کی جانب آئیں، چین نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکردیا

چین نےپاک بھارت کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا ، چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطےکی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں اور بات چیت کے ذرایعے مسائل کا حل نکالیں۔
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سےآپریشن بنیان مرصوص شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔
چین نے زوردیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سےسیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔
جے ایف 17 تھنڈر سے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ ، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی
چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سےبھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کررہا ہے۔
پاکستان کی جانب سےبھارت کےخلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ،سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔