ECPکا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اپریل میں کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن  نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس الیکشن کمیشن کا ا جلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیگر حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای سی پی کےاجلاس کے دوران  بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے، اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کر کے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے، پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔

Back to top button