ایجبسٹن ٹیسٹ:شان مسعودنےرمیز راجا اور وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

ایجبسٹن ٹیسٹ میں شان مسعود کی شاندار 95 رنز کی اننگز، رمیز راجا اور وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے سابق کپتان شان مسعود اپنی 8 ویں ٹیسٹ سینچری مکمل کرنے سے محض 5 رنز قبل آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد دوسری اننگز میں بائیں ہاتھ کے بیٹر ایٹکنسن کی گیند پر سلپ میں ڈین لارنس کے شاندار کیچ کا شکار بنے اور 148 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم اپنی اس اننگز کے دوران شان مسعود نے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنانے کے معاملے میں سابق ٹیسٹ اوپنر، 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ اور لیجنڈ فاسٹ بولر و سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رمیز راجہ نے سنہ 1984 سے سنہ 1997 تک پاکستان کے لیے 57 ٹیسٹ میچوں کی 94 اننگز میں 31.83 کی اوسط سے 2 سینچریوں اور 22 نصف سینچریوں کی مدد سے 2833 رنز بنائے تھے۔

شان مسعود نے اب تک 50 ٹیسٹ میچوں کی 96 اننگز میں 30.80 کی اوسط سے 7 سینچریوں اور 15 نصف سینچریوں کی مدد سے 2926 رنز بنا لیے ہیں اور وہ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 

پاکستان کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ لیجنڈ یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے 10099 رنز سکور کیے۔

 

 

 

Back to top button