تیسرا ٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کیلئے130رنزکاہدف دیدیا

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 449رنزپرآل آؤٹ ہوگئی اورانگلینڈ کوجیت کیلئے130رنزکاہدف دیدیا۔

تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے کھیل کا آغاز 52 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور 397 رنز جوڑ کر پوری ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود 95 جبکہ رضا اللہ 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔کپتان بابر اعظم 76، اذان اویس 59، محمد عباس 42، سعود شکیل 29، غازی غوری 16، محمد عمران 4 جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 3، اولی رابنسن، ڈین لارنس اور جوش ٹنگ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں 453 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔جس سے انگلیند کو پاکستان پر 320 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بین ڈکٹ 11، ایمیلیوگے 60، کپتان جو روٹ 8  ، ہیری بروک 75 ، ڈان لارینس 65 ، گس اٹکنسن 19، جیمی سمتھ 69 ، اولیو رابنسن  50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے رضااللہ 4، محمد عباس 1، محمد علی 2 اور عمران رندھاوا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 133 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

افتتاحی بلے باز صائم ایوب صفر اور اذان اویس 9 ، عبداللہ شفیق 3 ، شان مسعود 5، کپتان بابر اعظم 7، غازی غوری 4، عمران رندھاوا 5، سعود شکیل 43 اور محمد عباس 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ 4 جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں،غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں میچز انگلینڈ نے جیتے ہیں، جس کے بعد میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Back to top button