عید الاضحیٰ پر گوشت کو طویل عرصے کےلیے کیسے محفوظ کیا جائے؟

عید الاضحیٰ پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا بہت اہم کام ہوتا ہے کیوں کہ ہر گھر میں ایسی سہولت نہیں ہوتی یا فریج کے فریزر میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ وہ وافر مقدار میں گوشت کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہےکہ قربانی کے گوشت کو زیادہ سے زیادہ پانچ دن تک ہی محفوظ کیا جانا چاہیے، اس کےلیے ضروری ہےکہ آپ فریج کے درجہ حرارت کو صفر یا ایک درجے پر رکھیں، یہ درجہ حرارت گوشت کو محفوظ رکھنے کےلیے بہترین ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی چینی شہریوں کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کی ہدایت

 

فریج میں رکھنے سے پہلے گوشت کو صاف کرنے کے بعد اس کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ بہتر یہی ہے کہ گوشت چینی کے برتن یا پلاسٹ کی ٹرے میں رکھا جائے اور اسے پلاسٹک کی کسی ہلکی چیز سے ڈھانپ دیا جائے۔

گوشت کو اسٹور کرنے کےلیےسب سے پہلے فریج کی اچھی طرح صفائی کرلیں، صفائی کے بعد فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں، اس طرح گوشت تازہ بھی رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔

Back to top button